ایک نیوز نیوز: میگھن مرکل نے پرنس ہیری کے ساتھ شادی کے بعد پرتعیش ونڈسرکاسل پر نظر رکھی ہوئی تھی، لیکن ملکہ الزبتھ دوم نے انہیں فراگ مور کاٹج عطا کی۔
کیٹی نکول نے اپنی آنے والی دھماکہ خیز کتاب '' دا نیو رائلز'' میں انکشاف کیا ہے کہ جب شادی کے بعد ہیری اور میگھن نے کینسنگٹن پیلس سے شفٹ ہونے کی بات کی تو ملکہ نے انہیں فراگ مور کاٹیج کی پیشکش کی۔
کتاب میں مزید لکھا گیا ہے کہ یہ ونڈرسرکاسل میں اپارٹمنٹس کا سوئیٹ نہیں تھا، جس کی وہ امید کر رہے تھے۔ تاہم پھر بھی یہ دریا دلی کا مظاہرہ تھا۔
کتاب کے مطابق انہیں کاٹیج دینا ایک بڑا فیصلہ تھا۔ ملکہ کا باغ میں داخلے کا راستہ اس کے ساتھ ہی تھا۔ ملکہ نے ہیری اور میگھن کو فراگ مور کاٹیج دے کر اپنی رازداری کو داو پر لگا رہی تھیں۔ ملکہ نے کہا تھا میرا خیال ہے وہ اس نذارانے کو پسند کریں گے۔
کتاب میں یہ بھی دعوی کیا گیا ہے کہ میگھن مرکل کو اپنے سٹاف کے افراد کے ساتھ شکایت کرتے سنا گیا کہ انہیں پرنس ہیری کے ساتھ شاہی تقریبات میں شمولیت نہیں کرنے دی جا رہی۔