لڑاکا طیاروں نے مسافر طیارے کو اچانک گھیرے میں لے لیا 

Sep 28, 2022 | 17:40 PM

ایک نیوز نیوز : مسافر کی طرف سے بم دھماکے کی دھمکی دینے کے بعدسان فرانسسکو سے شنگھائی جانیوالے مسافر طیارے کواچانک ایئر فوس کےلڑاکا طیاروں نے گھیرے میں لے لیا  ۔
تفصیلات کے مطابق سنگا پور ایئرلائن کی پرواز نے سان فرانسسکو ایئر پورٹ سے اڑان بھری کی ہی تھی کہ ایک مسافر نے بم دھماکے کی دھمکی دی جس کے جس کے بعد اچانک دو لڑا کا طیاروں نے مسافر طیارے کو گھیرے میں لے لیا۔ لڑاکا طیاروں نےاس وقت تک مسافر طیارے کو گھیرے میں لئے رکھا جب تک اس نے شنگھائی ایئر پورٹ پر لینڈنگ نہیں کرلی ۔
بم دھماکے اطلاع کے بعد ایئر پورٹ پر فوج کے کیمیکل، بائیولوجیکل، ریڈیولوجیکل اور ایکسپلوزیوزگرپس کو بھی متحرک کردیا گیا۔"ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ 37 سالہ مسافر نےجہاز کے عملے کو دھمکی دی کہ اس کے بیگ میں بم ہے اور اس نے عملے پر حملہ بھی کیا ۔16 گھنٹے اور 25 منٹ تک جاری رہنے والی پرواز آخر کار شنگھائی ایئرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گئی۔ذرائع کے مطابق مسافر کے پاس سے کوئی بم برآمد نہیں ہوا ۔
واضح رہے کہ سنگاپور ایئرلائن میں پہلے بھی اس طرح کے واقعات ہوچکے ہیں 2019 میں بھی ممبئی سے سنگاپور جانے والی ایک خاتون اور اس کے بچے کو پائلٹ کی جانب سے بم کی دھمکی دینے کے بعد پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں