چین میں ہوٹل میں آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک ہو گئے

چین میں ہوٹل میں آتشزدگی سے 17 افراد ہلاک ہو گئے

ایک نیوز نیوز: چین کے شمال مشرقی علاقے میں عمارت میں آگ لگنے سے 17 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے۔

حکام کے مطابق آگ چانگ چون ہوٹل میں لگی۔ واقع کے فوری بعد فائرفائٹرز وہاں پہنچ گئے اور سرچ اور ریسکیو شروع کر دیا۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تلاش کرنے کےلئے تحقیقات جاری ہیں۔