وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

Sep 28, 2022 | 17:02 PM

muhammad zeeshan

This browser does not support the video element.

ایک نیوز نیوز: امریکہ  پنجاب حکومت کے تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمے کے اقدام کو سپورٹ کرے گا ، وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ سے ملاقات میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے خوشخبری سنادی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورسابق وفاقی وزیرمونس الٰہی سے امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم (Mr.Donald Blome)نے ملاقات کی اس موقع پر رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی بھی پرموجود تھے۔

امریکہ کے قونصل جنرل ولیم کے میکانیول(Mr.William K. Makaneole)، پولیٹیکل و اکنامک چیف کیتھلین گبیلیسکو(Ms. Kathleen Gibilisco)،سابق چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ سلمان غنی، چیف سیکرٹری عبداللہ سنبل، چیئرمین پنجاب سرمایہ کاری بورڈ فضیل آصف اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے پنجاب کے عوام کی فلاح وبہبود کے لئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ 
وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تعلیمی اداروں سے منشیات کے خاتمے کیلئے قانون سازی کے بارے میں بریف کیا۔

اہم ملاقات میں  زراعت،متبادل توانائی،بہبود آبادی اورواٹرمینجمنٹ کے شعبوں میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کورونا کی وباء کے دوران پاکستان کی بھرپور مدد پر امریکی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔ 
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا  امریکہ کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں۔ہماری حکومت تعلیم،صحت،بہبود آبادی،زراعت،متبادل توانائی اورواٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں اصلاحات لارہی ہے۔اس ضمن میں امریکہ کی تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریں گے۔

وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ میرے سابقہ دور کے ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کو عالمی سطح پر سراہاگیا۔اب ہم نے آتے ہی ڈگری تک تعلیم اورکتابیں فری کردی ہیں۔تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی معاونت منشیات سے پاک پنجاب کے مشن میں ممدومعاون ثابت ہوگی۔

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا کہنا تھا  امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔پنجاب حکومت کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-28/news-1664366532-4411.mp4

مزیدخبریں