عمران خان نے نوجوانوں میں زہر گھولا، راناثنا اللہ

Sep 28, 2022 | 15:56 PM

ایک نیوز نیوز : وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے جھوٹ کی وجہ سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان نے یونیورسٹی جاکر نوجوانوں میں زہر گھولا ہے ۔یہ فتنہ ملک و قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرسکتا ہے عمران خان کا بیانیہ جھوٹ اور فراڈ پر مبنی ہے عمران خان کے بیانیے کی حقیقت لوگوں کے سامنے آچکی ہے قوم کو تقسیم اور گمراہ کرنے کا عمل کبھی برداشت نہیں کیا جائیگا۔

مزیدخبریں