فیسوں میں اضافہ پر پنجاب یونیورسٹی کےطلبا کا احتجاج

 طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی بس روٹ پانچ بجے تک ہے جبکہ کلاسزشام سات بجے تک ہوتی ہیں۔
کیپشن: طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی بس روٹ پانچ بجے تک ہے جبکہ کلاسزشام سات بجے تک ہوتی ہیں۔
سورس: google

ایک نیوز نیوز:  پنجاب یونیورسٹی کے آئی آرڈیپارٹمنٹ کے طلباء کی جانب سے یونیورسٹی میں احتجاج کیا گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق طلبا کا کہنا ہے کہ شعبہ آئی آر کی فیسوں میں دوسال میں دوگنا تک کا اضافہ کیاگیا ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ  کلریکل سٹاف ناروارویہ بندکریں اور آوٹ سائیڈرزپرپابندی لگائی جائے۔ 

طلباءکی جانب سے  پسندناپسندکی بنیادپرکلاسزسے ڈراپ کرنے کاالزام بھی عائدکیا گیا ہے۔ طلبا کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی بس روٹ پانچ بجے تک ہے جبکہ کلاسزشام سات بجے تک ہوتی ہیں۔