پری زاد کا مذاق اڑانے پر ایوارڈ شو میں احمد علی بٹ کو تھپڑ پڑگیا

پری زاد کا مذاق اڑانے پر ایوارڈ شو میں احمد علی بٹ کو تھپڑ پڑگیا
کیپشن: Ahmad Ali Butt was slapped at the award show for making fun of Prizad

ایک نیوز نیوز : ایوارڈ شو کے دوران اداکار احمد علی اکبرنے میزبان احمد علی بٹ کو تھپڑ دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ایوارڈ شو احمد علی بٹ اداکار احمد علی اکبر کے مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’ پری زاد‘ کا ذکر کر رہے ہیں۔ احمد علی بٹ کہتے ہیں کہ میں نے تم سے کہا تھا نہ کہ شہرت ہمیشہ منہ کالا کروا کر ہی ملتی ہے اور تم نے ڈرامہ پری زاد میں ایک نہیں بلکہ 5 ہیروئنوں کے ساتھ منہ کالا کیا ہے۔یہ جملہ سنتے ہی احمد علی اکبر اپنی نشست سے اُٹھ کر آتے ہیں اور احمد علی بٹ کو مذاقاً تھپڑ جڑ دیتے ہیں جس حاضرین بہت محظوظ ہوتے ہیں۔


احمد علی اکبر نے بین الاقوامی ایوارڈز شو آسکر کی یاد تازہ کی جب امریکی اداکار وِل اسمتھ نے  لائیو تقریب میں بیوی کا مذاق اْڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ جڑ دیا تھا۔