ایک نیوز نیوز: اسلام آباد میں شوہرکے ہاتھوں قتل ہونے والی صحافی ایازامیرکی بہوسارہ انعام کی نمازے جنازہ آہوں اور سسکیوں میں ادا کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سارہ کی میت کو فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک ہسپتال میں ان کے بھائی کے حوالے کیا گیاتھا۔ جس کے بعد نماز جنازہ اسلام آباد کے علاقے چک شہزاد میں ادا کی گئی۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-28/news-1664357578-9746.mp4
سارہ کی فیملی کینیڈا میں رہائش پزیر ہے جس کی وجہ سے قتل کا مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایس ایچ اوکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقتولہ کے والد اوردیگراہل خانہ کل شب اسلام آباد پہنچے تھے۔
https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2022-09-28/news-1664357584-3686.mp4
سارہ کی فیملی نے پاکستان آمد کے فوری بعد پولیس حکام سے ملاقات بھی کی تھی۔
واضح رہے کہ صحافی ایاز امیر کے صاحب زادہ شاہنوازامیرنے 23 ستمبر کو لڑائی جھگڑے کے بعد اہلیہ کو چک شہزاد میں واقع ایک فارم ہاؤس میں سرپرجم میں استعمال ہونے والے ڈمبل کے وارسے قتل کردیا تھا۔
پولیس نے 24 ستمبر کی شب صحافی ایازامیر کوبھی گرفتار کیا تھا جنہیں گزشتہ روز شواہد نہ ہونے پرعدالتی احکامات کے باعث رہا کردیا گیا تھا۔
کینیڈا کی شہریت رکھنے والی 37 سالہ سارہ قتل سے 3 روز قبل ہی دبئی سے پاکستان پہنچی تھی۔ شاہنوازاورسارہ کی شادی چند ماہ قبل ہی ہوئی تھی جس سے قبل ان کی سوشل میڈیا کے ذریعے دوستی ہوئی تھی۔