دارالامان سے لڑکی اغوا 

Sep 28, 2022 | 14:28 PM

ایک نیوز نیوز : لاہور میں دارالامان سے لڑکی کو اغواکر لیاگیا ۔
تفصیلات کے مطابق کچھ عرصہ قبل عائشہ نامی لڑکی نے اوکاڑہ میں شادی کی تھی جس کے بعد وہ لاہور آگئی اور دارالامان میں اپنی مرضی سے موجود تھی۔ کالے رنگ کی ایک گاڑی میں موجود افراد لڑکی کو اغوا کرکے لے گئے ۔نواں کوٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔ پولیس کے مطابق ایک مبارک نامی شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے ،ہماری کوشش ہےکہ جلد عائشہ بازیاب کرالیا جائے ۔

مزیدخبریں