ایک نیوز نیوز:اسحاق ڈار کی واپسی کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل چوتھے روزاضافہ جاری ہے جبکہ ڈالر مزید کمزور ہورہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکی قیمت 2 روپے41 پیسے نیچےآگئی۔ انٹربینک میں امریکی ڈالر231 روپے 50 پیسے پر آگیا۔4 روز میں انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں8 روپے21 پیسے کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے 80 پیسے سستا ہوکر 228 روپے کا ہوگیا۔منگل کو دن کے اختتام پرانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 233 روپے 91 پیسے پر بند ہوئی تھی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر5 روپے 20 پیسے سستا ہوکر 232.80 روپے پربند ہوا تھا۔ڈالر کی قدر کم ہونے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 1 ہزار ارب روپے کی کمی بھی ہوئی ہے۔
اسحاق ڈار کے حلف اٹھاتے ہی ڈالرڈھیر
Sep 28, 2022 | 13:01 PM