امریکا نے ایف 16پر بھارت کے اعتراضات مستردکردیئے 

Sep 28, 2022 | 12:10 PM

ایک نیوز نیوز :امریکا نے ایف 16طیاروں پر بھارت کے اعتراضات  مسترد کردیئے ۔ 
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نےبھارت کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایف 16 پروگرام دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہے۔
بھارتی وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات کی، امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے بھارت کوایف سولہ طیاروں کے حوالے سے دو ٹوک الفاظ میں جواب دیا ۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ دہشت گردی کے واضح خطرات پاکستان کے پڑوس سے اٹھ رہے ہیں، ٹی ٹی پی، داعش اور دیگر تنظیمیں سب کیلئے خطرہ ہیں، دہشت گردی کے خطرات کسی کے بھی مفاد میں نہیں، ہمیں ملکر دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششیں کرنا ہوں گی۔امریکی وزیرخارجہ نے کہا پاکستان کو نئے طیارے یا سسٹم فراہم نہیں کئے جارہے، ہماری ذمہ داری ہے کہ جو فوجی ساز و سامان دیں اس کو بحال رکھنے کیلئے تکنیکی تعاون بھی فراہم کریں۔

مزیدخبریں