عمران خان نے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی ، اسحاق ڈار

Sep 28, 2022 | 11:32 AM

ایک نیوز نیوز : وفاقی وزیرخزانہ اسحاق نے کہا کہ میں کسی ڈیل کے نتیجے میں واپس نہیں آیا کیونکہ میں کسی ڈیل پر یقین نہیں رکھتا ۔عمران خان نے جاتے جاتے اپنے سیاسی فائدو ں کیلئے عالمی معاہدو ں کی خلاف ورزی کی ۔
تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم معیشت کو ٹھیک کریں گےآپ مسلم لیگ ن کی تاریخ اٹھا کردیکھ لیں ہماری جب بھی حکومت آئی ہم نے معیشت کو ٹھیک کیا ایسا کسی اور ملک میں ہوتا تو وہ اسے سر پر اٹھا لیتے ۔ اسحاق ڈار کا مزید کہناتھا کہ عمران خان کی حکومت میرا پاسپورٹ کینسل کیا مجھے پاسپورٹ جاری نہیں کیا،پاسپورٹ جاری کرنے کا کریڈٹ مسلم لیگ ن کو دیتا ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ مجھ پر پہلے جعلی کیس بنائے ، عمران خان نے  ملک سے جو کیا وہ کوئی دشمن بھی نہیں کرسکتا ،عمران خان نے معیشت کا جنازہ نکال دیا، عمران خان نے اپنے سیاسی فائدوں کیلئے جاتے جاتے عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی کی میری کوشش ہوگی کہ میں کرنسی کو بہتر کروں اور معیشت کو بہترکروں ۔ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے ایک جماعت کو منفی سیاست کے سواکچھ آتا ہی نہیں ۔

ان کا کہناتھا کہ مفتاح اسماعیل ہماری ٹیم کا حصہ ہیں اور رہیں گے ،روپے کی تباہی کی گئی اس لئےمہنگائی ہوئی۔

مزیدخبریں