ایک نیوز نیوز: سیکرٹری پیٹرولیم کا کہنا ہے کہ ملک میں گیس کے ذخائر سالانہ 10 فی صد کم ہو رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چیئرمین نور عالم خان کے زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری پیٹرولیم علی رضا بھٹہ نے بتایا کہ ملک میں سردیوں میں گیس بحران کا خدشہ ہے۔
سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ ملک میں گیس کی طلب بڑھنے کے باوجود قطر نے ایل این جی نہیں روکی ہے۔ دیگر ممالک سے گیس کے لیے بات جا ری ہے۔
سیکرٹری پٹرولیم نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں گیس 2۔3 فی صد تک مہنگی ہو چکی ہے، مارکیٹ کے حالات کو دیکھتے ہوئے گیس نہیں خرید سکتے۔
نور عالم خان نے گیس کمپنیوں کو سات روز میں بقایات جات کی وصولی کی ہدایت کر دی ہے۔