ایک نیوز نیوز : بحر الکاہل میں زیر زمین آتش فشاں پھٹنے سے نیا جزیرہ ابھر کر سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی خلائی ادارے ناسا نےسیٹلائیٹ تصاویر کی مددنئے جزیرے کا انکشاف کیا ۔ٹونگا کے قریب سمندر میں ہوم ریف نامی زیرآب آتش فشاں میں دھماکے کے بعد یہ جزیرہ اوپر ابھرا۔ناسا کے مطابق 10 ستمبر کو آتش فشاں میں ایک دھماکا ہوا تھا جس کے بعد اردگرد کے پانی کا رنگ بدل گیا اور 11 گھنٹے بعد جزیرہ سمندر کی سطح پر نمودار ہوگیا۔
In the southwest Pacific, a seafloor ridge that stretches from New Zealand to Tonga has the highest density of underwater volcanoes in the world. On Sept.10, one of them—the Home Reef seamount—awoke, giving rise to a new island. https://t.co/1gLtSI47Bf pic.twitter.com/yfWiDiXysr
— NASA Earth (@NASAEarth) September 22, 2022
ناسا کے مطابق پہلے اس جزیرے کا حجم ایک ایکڑ پر محیط تھا مگر 26 ستمبر تک اس جزیرے کا حجم 8.6 ایکڑ ہوچکا تھا جبکہ یہ جزیرہ سطح سمندر سے 15 میٹر بلند ہے۔ناسا نے اس جزیرے پر جانے سے منع کیا ہے کیونکہ یہ آتش فشاں کے علاقے میں موجود ہے۔