نسیم شاہ کی طبعیت خراب، ہسپتال داخل 

Sep 28, 2022 | 09:25 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی جس وجہ سے انہیں رات گئے ہسپتال منتقل ہونا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر نسیم شاہ کو شدید بخار تھا جس کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔ لاہور کے مقامی اسپتال سے نسیم شاہ کے ڈینگی سمیت مختلف ٹیسٹ بھی کروائے گئے ہیں۔

نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن ہوا تھا جس کے باعث انہیں تیز بخار ہوا جس کی وجہ سے نسیم شاہ کو ہسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

نسیم شاہ کی طبیعت میں خرابی یا ان کو ہسپتال منتقل کیے جانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے باضابطہ طور پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔ لیکن ذرائع کے مطابق اب انکی طبعیت بہتر ہے۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نسیم شاہ آج کے میچ کیلئے دستیاب نہیں ہونگے۔ آئندہ میچز کا فیصلہ ان کی میڈیکل رپورٹ دیکھ کر کی جائے گی۔ 

مزیدخبریں