ایک نیوز نیوز : ٹک ٹاک جو صارفین کیلئے اکثرو بیشتر کوئی نہ کوئی نیا فیچر متعارف کراتا رہتا ہے اس نے اب ایک اور نیا فیچر متعارف کرادیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاک نے صارفین کو اب تبصروں پر ڈِس لائک بٹن کا بھی استعمال کرنے کی اجازت بھی دیدی ہے ۔اب ویڈیو میں لائک بٹن کے ساتھ ڈِس لائک بٹن ظاہر ہو گا۔
???? New feature incoming. Earlier this year, we started to test a new way people could identify comments they believe to be irrelevant or inappropriate. After some testing, we're releasing it globally. ???? Read on for 3 fast facts
— TikTokComms (@TikTokComms) September 23, 2022
کمپنی کے مطابق ٹک ٹاک کا یہ نیا فیچر رواں سال اپریل میں آزمائشی طور پر متعارف کروایا گیا تھا جو اب پوری دنیا میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ ٹک ٹاک کے مطابق صرف ڈِس لائک کرنے والا شخص ہی اپنا نام ڈِس لائک میں دیکھ سکے گا جبکہ دیگر صارفین کو معلوم نہیں ہوگا کہ کس نے ڈِس لائک بٹن کو استعمال کیا ہے۔ٹِک ٹاک کا کہنا ہے کہ ڈِس لائک کمنٹس صارفین کی رائے جاننے کا ایک نیا طریقہ ہے، یہ فیچر ایسے تبصروں کی نشاندہی کرے گا جو نامناسب ہیں۔