شہباز شریف کی گرفتاری،سیاسی رہنمائوں کا ردعمل

Sep 28, 2020 | 10:32 AM

admin
(ایک نیوز نیوز) ملک محمد اشرف ،عمر اسلم ،علی اکبر :اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر سیاسی رہنمائوں کا ردعمل سامنے آیا ہے،سیاسی رہنمائوں نے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے نیب نیازی گٹھ جوڑ قرار دیا ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے بوکھلائے عمران خان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، اپوزیشن سے وابستہ سیاست دانوں کو نوٹس بھیجنا اور گرفتار کرنا عمران خان کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے، وفاقی حکومت فی الفور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو رہا کرے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان نیب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کرنا بند کریں۔

انہوں نے کہا ہے کہ مفرور ڈکٹیٹر جس پر سنگین الزامات ہیں، اسے نہ کوئی نوٹس بھیجا جاتا ہے اور نہ گرفتار کیا جاتا ہے، عمران خان کی ہمشیرہ اور معاونین خصوصی پر سنگین الزمات ہیں مگر انہیں نیب طلب نہیں کرتا، نیب کی جانب سے اپوزیشن کے سیاست دانوں کو نشانہ بنانے سے عوامی مزاحمت کا راستہ نہیں رک سکتا، حکومت نے جو کرنا ہے کرلے، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا سفر نہیں رکے گا۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا صرف یہ قصور ہے کہ اس نے نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا۔ اس نے جیل جانے کو ترجیح دی مگر اپنے بھائی کو ساتھ کھڑا رہا۔ یہ انتقامی احتساب نواز شریف اور اس کے ساتھیوں کا حوصلہ پست نہیں کر سکتے۔ اب وہ وقت دور نہیں جب اس حکومت اور ان کو لانے والوں کا احتساب عوام کرے گی۔

https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1310516224032305152?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1310516224032305152%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.city42.tv%2F28-Sep-2020%2F53309

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے شہبازشریف کو بےنامی درخواست پر گرفتار کیا، شہباز شریف کو عمران خان کے حکم پر گرفتار کیاگیا۔آج بھی شہبازشریف پر نیب ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کرسکا،ہم عدالت کافیصلہ تسلیم کرتے ہیں،ہمیں گرفتاری سے ڈر یا خوف نہیں ،ہم گھبرانے والے نہیں کیونکہ ہمارا قائد نوازشریف ہیں،شہزاد اکبر نے کچھ روز قبل شہبازشریف کی گرفتار کاعندیہ دے دیاتھا۔

مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ جو کرپٹ ہیں، نااہل ہیں ان سے فارن فنڈنگ کا کوئی جواب نہیں لیتا،عوامی مینڈیٹ چرانے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا، ن لیگ نے نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں ایک ایک پیسہ پاکستان پر لگایا،شہبازشریف اور نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت دی، ان روشنیوں، منصوبوں کو گرفتار کرنے کی کوشش ہے جو ن لیگ نے لگائے ۔
مزیدخبریں