ملک مزید تجربہ گاہ بننے کا متحمل نہیں ہے، جاوید لطیف 

ملک مزید تجربہ گاہ بننے کا متحمل نہیں ہے، جاوید لطیف 
کیپشن: The country cannot afford to become a laboratory any more, Javed Latif

ایک نیوز: سینئر رہنما ن لیگ جاوید لطیف  کا کہنا ہے ملک مزید تجربہ گاہ بننے کا متحمل نہیں ہے ۔ 

تفصیلا ت کےمطابق    ایک نیوز کےپروگرام (ریڈ زون فائلز ود فہد حسین) میں دوران گفتگو  لیگی رہنما جاوید لطیف  نے کہا خواہشات پر مبنی فیصلوں کے اثرات ریاست ،اداروں اور قوم پر اچھے نہیں آتے، میرا جج اوردوسرے کا کون جج ،اس سے خدا کیلئے باہر آنا  چاہئے ، سوال اٹھ رہے ہیں کہ حکومت ترمیم اس لیے لا رہی ہے کہ مرضی کے فیصلے ہوں،میرا نہیں خیال کہ ایسا کرنے سے وہ چیزیں پوری ہوسکتی ہیں ، نظام سے زیادہ مجھے آج یہ ہے کہ ریاست کو کتنا نقصان پہنچ رہا ہے ۔ 

انہوں نے مزید کہا ملک مزید تجربہ گاہ بننے کا متحمل نہیں ہے، سسٹم بھی نئے نئے تجربات کا متحمل نہیں ہے،اداروں کے سربراہ آئین و قانون کے مطابق فیصلے کریں توریاست کو فائدہ ہوگا، آئین و قانون کی بالادستی پر تمام فریقین عمل کریں تو بات چلتی ہے ۔