حکومت آئینی مارشل لاء لگانا چاہتی ،ڈوریں کوئی اور کھینچ رہا ہے، لطیف کھوسہ  

حکومت آئینی مارشل لاء لگانا چاہتی ،ڈوریں کوئی اور کھینچ رہا ہے، لطیف کھوسہ  
کیپشن: The government wants to impose constitutional martial law, someone else is pulling the strings, Latif Khosa

ایک نیوز: رہنما پی ٹی آئی سردارلطیف کھوسہ نے کہا ہے حکومت آئینی مارشل لا لگانا چاہتی ہے، حکومت کی ڈوریں کوئی اور کھینچ رہا ہے۔  

تفصیلات کےمطابق    ایک نیوز کےپروگرام  (ایک پیج ود فروا وحید) میں دوران گفتگو سردار لطیف کھوسہ نے کہا   56آئینی ترمیم ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے مولانا کو پیش کی تھیں،مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترمیم پرن لیگ،پیپلز پارٹی پر چارج شیٹ لگائی، مولانا فضل الرحمان بہت زیرک سیاست دان ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کالے ناگ کے دانت ، زہر نکال پر پھینکا ہے، مولانا فضل الرحمان کی نیت پر کوئی شک نہیں ، دیکھنا ہو گا کہ آئینی ترمیم سے نظام عدم متاثر تو نہیں ہو رہا،سارے سسٹم کو بلڈوز کیا جا رہا ہے ،26ویں آئینی ترمیم کے پراسس میں پی ٹی آئی شامل رہی  ہے،پی ٹی آئی میں کوئی گروپنگ نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا  ڈونلڈ ٹرمپ کی فیملی کا بانی پی ٹی آئی کے ساتھ قریبی تعلق ہے، نومبر میں بانی پی ٹی آئی آ رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو کہا کہ بشریٰ بی بی کو فوکل پرسن تعینات کردیں۔