معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے حقائق کے برعکس ہیں، حافظ نعیم الرحمن 

Oct 28, 2024 | 20:26 PM

ایک نیوز: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان   نے کہاہےمعیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے حقائق کے برعکس ہیں ۔   

تفصیلات کےمطابق   حافظ نعیم الرحمان نے اپنے بیان میں کہا   26ویں آئینی ترمیم کے خلاف عدالت جائیں گے، عوامی توجہ ہٹانے کے لیے27ویں ترمیم کا شوشہ چھوڑا گیا، پنجاب میں 13ہزار سکولوں کی پرائیویٹائزیشن کی مزاحمت کریں گے ۔  

معیشت میں بہتری کے حکومتی دعوے حقائق کے برعکس ہیں، حکومت بجلی بلوں پر عوام کو فوری ریلیف دے، پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کم ازکم 85روپے کمی کی جائے،   حکمران طبقہ ملک پر بوجھ ہے، 25کروڑ عوام کو یہ بوجھ اپنے سروں سے اتارنا ہو گا، جماعت اسلامی کے علاوہ عوام کے لیے کوئی بات نہیں کرتا، جماعت اسلامی کی ”حق دو عوام کو“ تحریک، ممبر شپ مہم جاری ہے، ہر طبقہ فکر کو منظم کر کے ظالم حکمرانوں کے خلاف جدوجہد میں مزید تیزی لائیں گے ۔  

مزیدخبریں