ایک نیوز: ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق 6 ممالک کے سفرا کی جانب سے صدر مملکت کو اسناد سفارت پیش کی گئیں۔
ترجمان دفترخارجہ کےمطابق اسناد سفارشات پیش کرنے کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، صدر مملکت کو عوامی جمہوریہ کوریا چوئی چانگ مان ، جمہوریہ کرغزستان کے سفیر ایاز بیگ اتخانوف ،جمہوریہ کینیا کے سفیر پیٹر نرجو مبوگو ، جمہوریہ ترکیہ کےسفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوگلو ،ازبکستان کے سفیر علی شیر تخاتائی اور فلسطین کے سفیر ایم ایچ درزید نے سفارتی اسناد پیش کیں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان میں متعین ہونے والے نئے سفرا کو مبارکباد پیش کی۔