پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے اسلم گھمن کو نکال دیا گیا

Oct 28, 2024 | 19:56 PM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے اسلم گھمن کو نکال دیا گیا۔

باوثوق ذرائع نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر سے پارٹی عہدیدار شریک ہوئے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ممبر قومی اسمبلی اسلم گھمن26 آئینی ترمیم کے حوالے سے اجلاسوں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کے دوران پارٹی سے لاتعلق رہے اور مرکزی قیادت سے کوئی رابطہ نہ رکھا، اس لیے انہیں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے نکال دیا گیا۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ اجلاس کے دوران پارٹی کا مؤقف تھا کہ اسلم گھمن پہلے شوکاز نوٹس کا جواب دیں، جس کے بعد اسلم گھمن پارٹی اجلاس سے نکل کر باہر روانہ ہوگئے۔

مزیدخبریں