چیئرمین ایف بی آر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات 

چیئرمین ایف بی آر سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسن کی ملاقات 
کیپشن: World Bank Country Director Naji Benhsan meeting with Chairman FBR

ایک نیوز: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال سے ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بینہسن  نے ملاقات کی ہے۔  

تفصیلات کےمطابق  ملاقات میں ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان پر تبادلہ خیال ہوا ، پاکستان ریزز ریونیو پراجیکٹ کے تحت کئے جانے والے انیشیٹیوز کے بارے میں بھی تفصیلی گفتگو کی گئی  ،چیئر مین ایف بی آر نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے منظور کردہ ٹرانسفارمیشن پلان بارے  بریفنگ  دیتے ہوئے بتایا کہ اصلاحات کا مقصد محصولات میں زیادہ سے زیادہ اضافہ کرنا ہے ۔  

ناجی بینہسن  نے ورلڈ بینک ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کے تحت کئے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت  کی یقین دہانی کرائی۔