ویب ڈیسک: نومنتخب چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں پہلا فل کورٹ اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس تقریبا 2 گھنٹے سے زائد رہا، فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا، تقریباً دو گھنٹے جاری رہنے والے اجلاس میں تمام دستیاب جج شریک ہوئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ عمرے کی ادائیگی کے باعث ویڈیو لنک کے ذریعے فل کورٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس میں ججز کے تحفظات سمیت اہم انتظامی امور زیر غور آئے، اس کے علاوہ اجلاس میں عدالتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
چیف جسٹس یحیحی آفریدی نے سپریم کورٹ کے مختلف بلاکس کا دورہ کیا جبکہ چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی مختلف برانچز کا بھی دورہ کیا۔
ذرائع کے مطابق فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے پہلے روز سپریم کورٹ میں 30 مقدمات کی سماعت کی، 30 میں سے 6 مقدمات کو مختلف وجوہات کی بنا پر ملتوی کر دیا گیا۔