کا روبا ر کا اختتام، ہنڈرڈ انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ

کا روبا ر کا اختتام، ہنڈرڈ انڈیکس میں 201 پوائنٹس کا اضافہ
کیپشن: At the end of the week, the Hundred Index gained 201 pointsAt the end of the week, the Hundred Index gained 201 points

ایک نیوز: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کےاختتام  پر ہنڈرڈانڈیکس 201 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

 سٹاک مارکیٹ میں نمایاں تیزی کے بعد منافع کے حصول کے لیے فروخت کا رجحان   رہا ،ٹریڈنگ کے دوران ہنڈرڈانڈیکس پہلی بار 91 ہزار 54 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچا  جبکہ کاروبار کےاختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 201 پوائنٹس کے اضافے سے 90 ہزار 195 پوائنٹس پر بند ہوا ۔  

دن بھر مجموعی طور پر 456 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،179 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 222 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 48 کروڑ 21 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،بازار میں 26 ارب 70 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 91,054 جبکہ کم ترین سطح 89,732 پوائنٹس رہی  ۔   

دوسری جانب  کاروبار کےاختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 4پیسے مہنگا ہوا ،جس کے بعد ڈالر 277روپے  64 پیسے سے بڑھ کر 277روپے 68 پیسے پر بند ہوا۔