ایک نیوز: کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں پولیس نے ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا۔
ایمان مزاری کو آبپارہ پولیس نے گرفتار کیا ہے، ایمان مزاری اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا، ایمان مزاری کی جانب سے شوہر سمیت روٹ کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔
ایمان مزاری کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو دھکے بھی دئیے گئے ،دونوں میاں بیوی بیرئیرز ہٹاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے تھے ۔
ایمان مزاری کے شوہر کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو گالیاں بھی دی گئیں ،واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔