پی ٹی آئی کاجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کاجوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ
کیپشن: PTI's decision to become a part of the Judicial Commission of Pakistan

ایک نیوز:تحریک انصاف نے باضابطہ طور پر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے ۔
 تحریک انصاف نے سیاسی کمیٹی کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کیلئے دونوں ایوانوں سے اراکین نامزد کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے،دو اراکین کی نامزدگیوں اور اس حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کے خط پر جامع بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن ہائیکورٹ کے ججز کیلئے موزوں ناموں کی تجاویز بھی پیش کرنے کا مجاز ہے،13 رکنی کمیشن کے فیصلے اراکین کی سادہ اکثریت سے ہوں گے۔
 مجوزہ دو ناموں کا اعلان بانی پی ٹی آئی عمران خان کی باضابطہ منظوری کے بعد کیا جائے گا، سیاسی کمیٹی اجلاس میں چھبیسویں آئینی ترمیم پر پارٹی کے اصولی مؤقف کا بھی اعادہ کیا گیا ہے۔