ایک نیوز: ایل پی جی مارکیٹنگ اینڈ ڈسڑی بیوٹرز نے اوگرا کی مقرر کردہ قیمتیں ہوا میں اڑا دیں ۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ،سردی شروع ہونے سے قبل ہی ایل پی جی کاروبار سے منسلک افراد نے لوٹ مار شروع کردی،اوگرا کی دکانداروں کے خلاف کارروائی ،مختلف شہروں میں ایل پی جی 280 سے 300 روپے فی کلو تک فروخت ہونے لگی۔
ذرائع اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی فی کلو قیمت 251 روپے 30 پیسے مقرر ہے، شہر میں اوگرا ریٹ پر ایل پی جی دستیاب ہی نہیں، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے شہری اور چھوٹے دکاندار پریشان ہیں۔
ڈسٹری بیوٹرز اور امپورٹرز اپنی من چاہی قیمت وصول کررہے ہیں،ہر سال اسی طرح بلیک مارکیٹنگ سے شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے۔
ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا
Oct 28, 2024 | 12:25 PM