امریکی انتخابات:صدر جو بائیڈن آج اپنا ووٹ ڈالیں گے

Oct 28, 2024 | 11:58 AM

ویب ڈیسک: امریکی صدر جو بائیڈن آج صدارتی انتخاب 2024ء کے لیے قبل از وقت اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کیجانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے قبل بیشتر امریکی اپنا ووٹنگ کا حق استعمال کر سکتے ہیں۔
اسی حق کو استعمال کرتے ہوئے امریکی صدر جو بائیڈن صدارتی انتخاب کے لیے قبل از وقت اپنا ووٹ آج ڈالیں گے۔

خیال رہے کہ امریکی ٹی وی سی این این کے پول آف دی پولز کے نتائج کے مطابق کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میڈیا سرویز میں کاملا ہیرس کو 48، ٹرمپ کو 47فیصد مقبولیت حاصل ہے ،ایک ہفتے کے اندر کاملا ہیرس کی مقبولیت ایک فیصد گر گئی ہے،گزشتہ ہفتے کاملا ہیرس کو 49فیصد ، ٹرمپ کو 47فیصد مقبولیت حاصل تھی۔

مزیدخبریں