پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی 

Oct 28, 2024 | 11:20 AM

ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی ہے۔
کے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 865 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 90 ہزار 859 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ 

گزشتہ ہفتے  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کےاختتام پرہنڈرڈانڈیکس 90 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا، ہنڈرڈانڈیکس 90 ہزار 593 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچا ،اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 1047 پوائنٹس کے اضافے سے 89 ہزار 993 پوائنٹس پر بند ہوا ،دن بھر مجموعی طور پر 457 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا  تھا۔
181کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 222 کے شیئرز میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 64 کروڑ 86 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، سٹاک مارکیٹ میں 36 ارب 87 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے  تھے۔

مزیدخبریں