قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن عہدے سے مستعفیٰ

قومی ٹیم کے ہیڈکوچ گیری کرسٹن عہدے سے مستعفیٰ
کیپشن: National team head coach Gary Kirsten has resigned from the position

ایک نیوز:وائٹ بال ٹیم کے ہیڈکوچ اورپی سی بی میں اختلافات کی بنا پر گیری کرسٹن عہدے سے مستفعیٰ ہو گئے۔
 ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن سینٹرل کنٹریکٹ اور سلیکشن میں من پسند افراد لگانے پر اصرار کررہے تھے،ہیڈ کوچ نے معاہدے پر عملدرآمد کرنے سے انکار کردیا تھا۔ 
گیری کرسٹن نے سیریز سے پہلے ایک ہفتے کا کیمپ لگانے کیلئے بھی پاکستان آنے سے انکار کیا۔

خیال رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ  گیری کرسٹن کا سنٹرل کنٹریکٹ کی سلیکشن میں من پسند لگانے پر اصرارتھا، گیری کرسٹن کا معاہدے پر عملدرآمد کرنے سے انکار، گیری کرسٹن نےسیریز سے پہلے ایک ہفتے کا کیمپ لگانے کے لیے بھی پاکستان آنے سے بھی انکارکیا ہے۔
پی سی بی گیری کرسٹن کی من مانیوں کے خلاف ڈٹ گیا،اس صورتحال میں گیری کرسٹن کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں،کنٹریکٹ ختم کرنے یا معاہدے پر عمل کا فیصلہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے۔ 
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کے کنٹریکٹ ختم ہونے کی صورت میں عاقب جاوید کو اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ 

واضح رہے کہ گیری کرسٹن کے مستعفی ہونے کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر عاقب جاوید کو وائٹ بال ٹیم کا کوچ مقرر کیے جانے کا امکان ہے، گیری کرسٹن کے استعفا دینے کے بعد قومی وائٹ بال ٹیم کے نئے ہیڈ کرچ کےلیے مشاورت جاری ہے، ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا نام بھی زیر غور ہے، جیسن گلیسپی کو آسٹریلیا کی کنڈیشنز سے واقف ہونے کی وجہ سے ذمہ داریاں ملنے کا قوی امکان ہے۔