ایک نیوز:مجوزہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر حکومت نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم کے حوالے سے حتمی فیصلہ پارلیمانی کمیٹی ہی کرے گی، سید خورشید احمد شاہ اس کمیٹی کے سربراہ جبکہ اس میں تمام پارلیمانی جماعتو ں کی نمائندگی ہے ۔
مجوزہ ترمیم لانے کےلیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشاورت آج ہوگی، دونوں جماعتوں کے رہنما آج قومی اسمبلی اجلاس کے موقع پر ملاقات کرینگے ۔
ذرائع کے مطابق 27ویں ترمیم لانے کےلیے ابھی کوئی ٹائم فریم نہیں دیا گیا ،یہ ترمیم تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے لائی جائے گی۔