ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب 

ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب 
کیپشن: A meeting of the United Nations Security Council was convened at the request of Iran

ایک نیوز: ایران کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔
روس،چین اور الجزائر نے ایران کی درخواست کی حمایت کی، ایران نے اسرائیلی حملے کے بعد سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔
دوسری جانب قطر میں جنگ بندی مذاکرات کیلئے سی آئی اے اور موسادکے ڈائریکٹرز کی شرکت ہوئی ، مصری صدر کی غزہ میں دو دن سیز فائر اور قیدیوں کے تبادلے کی تجویزدی، 4اسرائیلی قیدیوں کے بدلے کچھ فلسطینی قیدی رہا کئے جائیں۔
مصری صدر کا کہنا تھا کہ عارضی جنگ بندی کے بعد 10دن میں مذاکرات دوبارہ شروع کئے جائیں، حماس اور اسرائیل کی جانب سے تاحال پیشکش کا کوئی جواب نہیں آیا۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ تہران جنگ نہیں چاہتا لیکن اسرائیلی حملے کا جواب دیں گے۔