ٹی ٹونٹی سیریز:آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سکواڈ کا اعلان کر دیا

ٹی ٹونٹی سیریز:آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف سکواڈ کا اعلان کر دیا
کیپشن: T20 series: Australia announced the squad against Pakistan

ایک نیوز(چودھری اشرف)پاک آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کے لیے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔
 کھلاڑیوں میں سین ایبٹ، ایکسر باٹلیٹ، اوپر کارنرلی، ٹم ڈیوڈ، ناتھن ایلس شامل ،جیک فراسر، ایرن ہارڈی، جوش انگلس، سپینسر جانسن، بھی سکواڈ کا حصہ ہیں،گیلن میکسول، میتھیو شارٹ، مارکس سٹونش، ایڈم زیمپا ٹیم میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ 14 نومبر کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا 16 اور تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 18 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سات ممبران آسٹریلیا روانہ ہو گئے ہیں،کھلاڑیوں میں بابر اعظم ، شاہین شاہ آفر یدی نسیم شاہ ، حارث رؤف ، فیصل اکرام شامل ہیں، پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پہلا میچ چار نومبر کو کھیلے گی۔