ایک نیوز:امریکی ٹی وی سی این این کے پول آف دی پولز کے نتائج کے مطابق کاملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ میڈیا سرویز میں کاملا ہیرس کو 48، ٹرمپ کو 47فیصد مقبولیت حاصل ہے ،ایک ہفتے کے اندر کاملا ہیرس کی مقبولیت ایک فیصد گر گئی ہے،گزشتہ ہفتے کاملا ہیرس کو 49فیصد ، ٹرمپ کو 47فیصد مقبولیت حاصل تھی۔
امریکی نتخابات:میڈیا سرویز میں کاملا ہیرس کو 48،ٹرمپ کو 47فیصد مقبولیت حاصل
Oct 28, 2024 | 08:44 AM