ایک نیوز(چودھری اشرف)ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور پی سی بی میں اختلافات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گیری کرسٹن کا سنٹرل کنٹریکٹ کی سلیکشن میں من پسند لگانے پر اصرارتھا، گیری کرسٹن کا معاہدے پر عملدرآمد کرنے سے انکار، گیری کرسٹن نےسیریز سے پہلے ایک ہفتے کا کیمپ لگانے کے لیے بھی پاکستان آنے سے بھی انکارکیا ہے۔
پی سی بی گیری کرسٹن کی من مانیوں کے خلاف ڈٹ گیا،اس صورتحال میں گیری کرسٹن کنٹریکٹ ختم کرنے کا فیصلہ کرسکتے ہیں،کنٹریکٹ ختم کرنے یا معاہدے پر عمل کا فیصلہ گیری کرسٹن نے کرنا ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کے کنٹریکٹ ختم ہونے کی صورت میں عاقب جاوید کو اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، گیری کرسٹن کے راہ جدا کرنے پر فوری جیسن گلیسپی کو ذمہ دار مل سکتی ہے ۔