فضائی آلودگی میں لاہور کا کونسا نمبر؟جانیے

Oct 28, 2024 | 08:14 AM

 ایک نیوز: فضائی آلودگی میں لاہور آج پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔
  لاہور کا اے کیو آئی لیول 407 تک ریکارڈ کیا گیا، لاہور کا زیادہ سے زیادہ ایئر کوالٹی انڈیکس 523 تک جا سکتا ہے ،بھارت کا شہر دہلی 274 اے کیو آئی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق شہری ماسک اور عینک کا استعمال یقینی بنائیں، اچھی خوراک، ڈرائی فروٹ اور قہوے کا استعمال کیا جائے، ماہرین اور ڈاکٹرز کاکہنا ہے کہ ماسک کے بغیر شہری کھلی فضا میں نہ جائیں ۔

شملہ پہاڑی میں اے کیو آئی انڈیکس 248، جوہر ٹاؤن میں 244، بھٹہ چوک کے علاقے میں 231، ٹھوکر نیاز بیگ کے علاقے میں 198 ریکارڈ کیا گیا۔

دوسری جانب  پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں سموگ کے پیش نظر نجی اور  پبلک سکولوں کے اوقات کار  تبدیل کر دیئے گئے ہیں، 28 اکتوبر آج سے سکولوں کے اوقات کار کا آغاز صبح 8 بج کر 45 منٹ ہوں گے۔

محکمہ ماحولیات کے احکامات کی روشنی میں سکولوں کے اوقات کار تبدیل کیے گئے ہیں، تمام  سکول 31 جنوری 2025 تک اس فیصلے پر عمل درآمد کرنے کے پابند ہوں گے ، بچوں کو اسمبلی کلاس رومز میں کروانے اور ہر قسم کی آؤٹ ڈور سرگرمیوں کو معطل کی جانے کی ہدایت کے علاوہ عوام الناس کو  سموگ سے بچنے کے لیے لازمی طور پر ماسک اور دیگر حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کا کہا گیا۔ 

مزیدخبریں