جٹ لائن فلمیں بنانے سے انڈسٹری کو نقصان ہوا، ممتاز بیگم

Oct 28, 2023 | 22:19 PM

ایک نیوز :ماضی کی مقبول اداکارہ ممتاز بیگم کا کہنا ہے کہ ماضی میں صرف ’جٹ لائن‘ فلمیں بننے کی وجہ سے انڈسٹری کو نقصان ہوا ۔
 ممتاز بیگم کا شمار پاکستان کی اولین ہیروئنز میں ہوتا ہے، انہوں نے 1970 کے بعد کیریئر کا آغاز کیا اور تقریبا 200 فلموں میں کام کیا۔انہوں نے بطور ڈانسر فلموں میں شمولیت اختیار کی اور اس وقت کے مقبول گانے ان کی پرفارمنس پر فلمائے گئے، بعد ازاں وہ تقریبا اس دور کے تمام مشہور ہیروز کے ساتھ اسکرین پر نظر آئیں۔ممتاز بیگم پاکستانی فلم انڈسٹری کے زوال پذیر ہونے کے بعد بیرون ملک منتقل ہوگئے تھے اور حال ہی میں وہ کئی دہائیوں بعد وطن واپس آئی ہیں۔
مقبول اداکارہ ممتاز بیگم کاانٹرویو میں کہنا تھاکہ اب بھی پاکستان واپس نہیں آنا چاہ رہی تھیں لیکن انہیں اپنے بیٹے واپس لے آئے، کیوں کہ انہیں اداکاری کا شوق ہے۔ صاحبزادے انہیں زبردستی لے کر آئے ہیں اور اب وہ انہیں شوبز انڈسٹری میں دیکھنا چاہیں گی۔ ماضی میں غلطیوں کی وجہ سے ہماری فلم انڈسٹری زوال کا شکار ہوئی لیکن اس وقت انڈسٹری بہت اچھی طرح آگے بڑھ رہی ہے۔
ممتاز بیگم کاکہنا تھاکہ صرف فلم انڈسٹری میں پڑھے لکھے لوگ آ چکے ہیں بلکہ اب مختلف موضوعات پر تجربات بھی کیے جاتے ہیں اور ان کے پاس جدید ٹیکنالوجی بھی ہے۔

مزیدخبریں