ایک نیوز: ورلڈکپ میں جنوبی افریقہ سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی لگ گیا۔
گزشتہ روز جنوبی افریقا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر ایونٹ میں پانچویں کامیابی حاصل کی تھی۔
جنوبی افریقہ سے شکست کے ساتھ ساتھ پاکستان ٹیم پر جرمانہ بھی لگ گیا۔ پاکستان ٹیم پر جنوبی افریقہ کے میچ میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کیا گیا۔قومی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا۔
پاکستانی ٹیم مقررہ وقت میں 4 اوورز پیچھے تھی اور آئی سی سی رولز کے مطابق ہر اوور پر 5 فیصد میچ فیس کی کٹوتی ہوتی ہے۔پاکستانی کپتان بابراعظم نے جرمانہ قبول کرلیا۔