ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے جیلانی پارک میں ”لہورلہوراے“فیسٹیول کا افتتاح کردیا۔
فیسٹیول کا آغاز محفل سماع سے کیا گیا الحمرا ہال میں مشہور گلوکارہ صنم ماروی نے محفل سماع میں کلام پیش گیا ۔
افتتاحی تقریب میں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ساتھ نگران وزیراطلاعات عامر میر،آئی جی،ایس اہم تنویر ، کرکٹر وہاب ریاض سمیت نگران کابینہ نے بھی شرکت کی۔
جیلانی پارک میں ”لہورلہوراے“فیسٹیول کی16روزہ تقریبات 12نومبرتک جاری رہیں گی۔ فیسٹیول کی تقریبات میں چاروں صوبوں کی ثقافت کی عکاسی کی گئی۔ڈرون لائٹس ، لیزر شو ، ٹینٹ پیگنگ چیمپئن شپ کا انعقاد کروایا جائے گا۔ میلہ میں مختلف قسم کے سٹالز لگائے گئے ہیں میلہ سے لطف اندوز ہونے کیلیے بچے ، بوڑھے ، جوان اور خواتین کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔