ایک نیوز: سابق وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی، ملکی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف سے ملاقات کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے 21 اکتوبر کے جلسے اور نوازشریف کی اپیلوں کی بحالی پر مبارک پیش کی، صادق سنجرانی نے 16 ماہ کی مخلوط حکومت کی ریاستی خدمات کو بھی سراہا، شہبازشریف نے چیئرمین سینیٹ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔
سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام اور حاجی مدثر قیوم ناہرہ نے ملاقات کی، شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے تاریخی استقبال کے لئے پارٹی رہنماؤں کی کاوشوں اور محنت کو سراہا۔ملاقات میں پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہبازشریف کاکہنا تھاکہ پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے پر فخر ہے، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی۔ 21 اکتوبر کے جذبے سے عام انتخابات میں تاریخی عزم سے اتریں گے، نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے، عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے۔
پارٹی رہنماؤں نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کی ملک و قوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
شہبازشریف سے صادق سنجرانی کی ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
Oct 28, 2023 | 19:59 PM