ورلڈکپ : نیدرلینڈز نے بنگلادیش کو شکست دیکر دوسری فتح حاصل کرلی

Oct 28, 2023 | 18:30 PM

ایک نیوز:آئی سی سی ون ڈے  ورلڈکپ کے 28 ویں میچ میں نیدرلینڈز  نے بنگلادیش کو 87 رن سے شکست دے دی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ 50 اوور میں 229 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ڈچ ٹیم کی جانب سے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز  68 رن بنا کر نمایاں  رہے، ان کے علاوہ  ویزلی بریسی نے 41 اور سائیبرانڈ  نے 35  رن بنائے۔

بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان، شریف الاسلام ، مہدی حسن اور تسکین احمد نے 2،2  وکٹیں حاصل کیں۔

بنگلادیشی ٹیم 230 رن کے ہدف کےکامیاب تعاقب میں بھی ناکام رہی اور  پوری ٹیم 42.2 اوور میں 142 رن  پر آؤٹ ہوگئی۔

بنگلادیش  کی جانب سے مہدی حسن میراز 35، محمود اللہ اور مستفیض الرحمان 20 ، 20 رن بناکر نمایاں رہے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے پاؤل وین میکرین نے 23 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

مزیدخبریں