رینجرز سندھ،کسٹمز کا چھاپہ،کروڑوں مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد 

رینجرز سندھ،کسٹمز کا چھاپہ،کروڑوں مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد 
کیپشن: Rangers Sindh, customs raid, smuggled goods worth crores recovered

ایک نیوز : پاکستان رینجرز سندھ اور کسٹمز انٹیلی جینس کے مشترکہ کریک ڈاؤن میں کروڑوں مالیت کا سمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-10-28/news-1698495631-4413.mp4

   ذرائع کے مطابق رینجرز سندھ اور کسٹمز انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاعات پر بھاری نفری کے ہمراہ یوسف گوٹھ بلدیہ ٹاؤن کراچی میں واقع خفیہ گوداموں سے کروڑوں مالیت کا سمگل شدہ کپڑا،پی وسی سی پلاسٹک،ایرانی سرامکس ٹائز،کراکری،سگریٹ،خشک دودھ،چھالیہ،خوردنی تیل، کھوپرا، شیمپو،صابن اور مختلف نوعیت کی اشیائے خوردونوش قبضے میں لے لی۔

برآمد شدہ غیر قانونی سامان مزید قانونی کارروائی کے لیے 20 ٹرکوں کے ذریعے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔