کسٹم انٹیلی جینس نے 3ارب50کروڑ منی لانڈرنگ کاسراغ لگادیا

Oct 28, 2023 | 16:59 PM

ایک نیوز :کسٹم انٹیلی جنس کی بڑی کارروائی ،3ارب 50کروڑ کی منی لانڈرنگ کے منفرد کیس کا سراغ لگاکر مقدمہ درج کرلیا۔

ذرائع کسٹمز کے مطاب تعمیراتی کمپنی نے کسٹم افسران کی سہولت کاری میں ٹیکس اور ڈیوٹی میں بھی بڑا فراڈ کیا۔تعمیراتی کمپنی ایچ ایس جے اور ایچ ایس جے بلڈر نے بیرون ملک سے14ہزار392میٹرک ٹن لوہا،اسکریپ ، اسٹیل اور سلیکو منگوایا۔سامان پورٹ سے کلئیر کرنے کے بجائے حیدرآباد کلکٹریٹ کے ذریعے نجی ویئر ہاؤس میں رکھوایا گیا۔جعلسازی کی اطلاع پر کسٹم انٹیلی جنس نے20 مارچ کو وئیر ہاؤس پر چھاپہ مارا ۔چھاپے کے دوران وئیر ہاؤس میں 2ارب 17کروڑ کا سامان غائب ہونے پر مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمے میں تعمیراتی کمپنی کے مالکان حنیف جیوانی اور احمد حمید جیوانی کو نامزد کیاگیا۔
 کسٹم انٹیلی جنس کے مطابق تحقیقات دونوں کمپنیاں جے آئی سوین گروپ کی ذیلی کمپنیاں نکلیں ۔تعمیراتی کمپنی کے بڑے فراڈ میں ٹیکس اور ڈیوٹی کی بھی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔

مزیدخبریں