بھارتی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام

Oct 28, 2023 | 14:47 PM

This browser does not support the video element.

ایک نیوز: ہندوستان کی ایک اور بھونڈی  سازش بے نقاب ہوگئی۔ فیک انکاؤنٹرز کی سپیشلسٹ ہندوستانی فوج کا ایک اور فالس فلیگ آپریشن بری طرح ناکام ہوگیا۔ ہزیمت اور رسوائی ہندوستانی فوج کا مقدر بن چکی۔ 

تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کی گریس ویلی ساؤناڑ سے تعلق رکھنے والے پانچ نوجوان  دو دن پہلے جڑی بوٹی کی  تلاش میں گھر سے نکلے اور ابھی تک واپس نہیں آئے۔ لوکل انتظامیہ اور متاثرہ خاندانوں  کے  مطابق گمشدہ افراد میں: 

محمد فیض ولد منگٹا (عمر 33 سال) 

شیر افضل ولد نور عالم(عمر 26 سال) 

صدیق ولد طواسین (عمر 37 سال) 

غلام رسول ولد خان ولی (عمر 33 سال) 

اور سرفراز ولد حافظ اللہ (عمر40 سال)  شامل ہیں۔ 

متاثرہ گھر والوں نے اِن جوانوں کی گمشدگی  کی رپورٹ  فوری طور پر مقامی پولیس کو درج کروا  کر ایف آئی آر کٹوا دی۔ آج  دو دن بعد اچانک را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ہندوستانی اخباروں نے جھوٹا اور من گھڑت پروپیگنڈا شروع کر دیا۔

را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے پانچ  نام نہاد دہشت گردوں  کو پکڑنے  کا ڈھونگ رچانا شروع کر دیا۔ کچھ دیر بعد ہندوستانی اخباروں  اور  پروپیگنڈا بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ان پانچ نام نہاد دہشت گردوں کو مارے جانے کا ڈھونگ بھی شروع کر دیا۔

ماضی میں دیکھی جانے والی بھارتی مکاری اور سفاکی دیکھتے ہُوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ بھارتی قابض افواج نے ان جوانوں کو جو جڑی بوٹیاں اکھٹی کرتے ہُوئے غلطی سے ایل او سی کراس کر گئے کو شاید مار دیا ہے۔ 

اب ہندوستانی  فوج اور جنونی میڈیا   اِن نہتے اور معصوم لوگوں کو  دہشت گردی سے جوڑ کر نام نہاد  دہشت گردوں کی در اندازی کا جھوٹا الزام پاکستان پر لگانا شروع  ہو گیا ہے۔

سیکیورٹی ماہرین کے مطابق کینیڈا، قطر ، انگلینڈ اور دنیا میں ہزیمت اٹھانے کے بعد ہندوستان اس وقت پوری دنیا میں منہ دیکھانے کے قابل نہیں رہا۔ اس بات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کے مودی سرکار اپنے سیاسی فائدے اور  حالیہ بین الاقوامی جگ ہسائی کو چھپانے کے لئے   پاکستان کے خلاف گھٹیا اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

یاد رہے ۲۷ اکتوبر کو قطر نے ۸ انڈین نیوی کے آفیسرز کو جاسوسی کے الزام میں سزائے موت سنائی تھی جس سے ہندوستان کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی۔ اِسی ہزیمت کو چھپانے کے لئے ہندوستانی فوج نے ظفر وال سیکٹر میں  بِلا اشتعال اور اندھا دھند فائرنگ  کر کے پاکستان میں سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا۔ 

اِس سے پہلے بھی انڈین انٹیلیجنس ایجنسیز کینیڈا اور انگلینڈ میں سکھوں کو قتل کرنے میں ملوث پائی گئی ہیں جس سے ہندوستان پوری دنیا میں بدنام ہو چکا ہے۔

مزیدخبریں