سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری 

سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری 
کیپشن: Next week's cause list and judges roster for Supreme Court Principal Seat Islamabad released

ایک نیوز: سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر پانچ بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق بنچ ایک چیف جسٹس قاضی فائز عیسی، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس امین الدین پر مشتمل ہوگا۔ بنچ دو میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس عائشہ ملک ہوں گے۔  

بنچ تین جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل ہوگا۔ بنچ چار میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس جمال خان اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔ 

بنچ پانچ جسٹس منیب اختر،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔