سپریم کورٹ: نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر

Oct 28, 2023 | 13:00 PM

ایک نیوز: سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین،جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ بنچ میں شامل ہوں گے۔ 

جسٹس حسن اظہر رضوی بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے۔ سپریم کورٹ نے مقدمے کے وکلاء کو نوٹسز جاری کردیے ہیں۔ 

مزیدخبریں