عدلیہ مخالف تقاریر: نواز شریف کے خلاف مقدمہ سماعت کےلیے مقرر 

Oct 28, 2023 | 12:38 PM

ایک نیوز: قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کیلئے ایک اور مشکل کھڑی ہوگئی۔ عدلیہ مخالف تقاریر کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ 2018ء سے زیرسماعت توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست 15 نومبر کو سماعت کےلیے مقرر کی ہے۔

نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست مقامی شہری عدنان اقبال نے دائر کی تھی۔ درخواست میں نوازشریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پرتوہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

مزیدخبریں