پی آئی اے ایندھن بحران سنگین ہوگیا، آج بھی 59 پروازیں منسوخ 

Oct 28, 2023 | 12:31 PM

ایک نیوز: قومی ائیر لائن کی پروازیں معمول پر نہ آسکیں۔ پی آئی اے کا فضائی آپریشن تعطل کا شکار ہوگیا۔ آج روانہ ہونے والی 59 مقامی اور بین الاقوامی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ گزشتہ 12 دنوں میں منسوخ ہونے والی پروازوں کی تعداد 597 ہوگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے 8 بین الاقوامی پروازوں کو ایندھن  فراہم کیا گیا۔ کراچی سے منسوخ 17 پروازوں میں اسلام آباد پی کے 300، 301، 309، 368، 369، 370 شامل ہیں جبکہ لاہور پی کے 302، 303، 307، کوئٹہ پی کے 310، 321 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔

دبئی پی کے 213، 314 سکھر پی کے 536، 537 تربت پی کے 501، 502 منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ لاہور سے شارجہ پی کے 185، 186، دبئی پی کے 203، 204 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ 

جدہ پی کے 731، 839، باکو پی کے 159، دمام پی کے 248 منسوخ، سیالکوٹ شارجہ پی کے 209، 210 اور دبئی کی پی کے 180 بھی منسوخ اور اسلام آباد کی 18 منسوخ پروازوں میں دبئی کی 4 پی کے 233، 234، 211، 312 بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔ 

جدہ 760، گلگت پی کے 601، 602، 605 اور 606، اسکردو پی کے 451، 452 ، کوئٹہ پی کے 325، 326، تربت پی کے 509، 510 بھی منسوخ ہوچکی ہیں۔ جبکہ مسقط پی کے 291، القسیم پی کے 168، ابوظہبی پی کے 262 ، پشاور ابوظبی پی کے 217، 218 ریاض پی کے 727، 728 ،دبئی پی کے 283، 284 العین پی کے 255، 256 اور دوحہ پی کے 285 منسوخ کر دی گئی ہیں۔ 

ملتان سے القسیم پی کے 169، دبئی پی کے 221، 222 ، مسقط پی کے 172 بھی منسوخ پروازوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی فیول کی فراہمی کے لیے 7 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے۔ پی ایس او کو فیول فراہمی کے لیے مجموعی طور پر 10 کروڑ روپے ادا کئے گئے ہیں۔ 

پی ایس او کو 10کروڑ روپے کی ادائیگی 8 بین الاقوامی روٹس کی پروازوں کیلئے کی گئی،۔

مزیدخبریں