ایک نیوز: اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ جہاں مختلف کارروائیوں میں 137 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی ہیں۔ جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں کراچی کے رہائشی ملزم سے 3 کلو 600 گرام چرس برآمد کی گئی ہے، ملزم منشیات کوئٹہ سے پنجاب اسمگل کر رہا تھا، منشیات پشین کے علاقے کلی بتی زئی میں گھر میں چھپائی گئی تھیں۔
اس کے علاوہ تربت کے قریب واقع ایک گھر سے26 کلو آئس بھی برآمد کی گئی ہے، برآمد شدہ منشیات بیرون ملک سمگل کرنے کی غرض سے رکھی گئی تھیں۔ کوئٹہ سے سکھر جانے والے چاغی کے رہائشی سے 2 کلو کرسٹل برآمد ہوئی ہے۔
زخہ خیل خیبر کے غیرآباد سے بھی ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، ملزم سے10 کلو گرام چرس بھی برآمد ہوئی ہے۔
اے این ایف کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔